Top News

ڈینگی بخار کا آسان ترین علاج مل گیا



آج کل ڈینگی کا مرض وبائی صورت اختیار کر چُکا ہے اور اب تک کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہو چُکا ہے۔ لیکن ایک ایسا پودا ہے جو ڈینگی سے نجات دلانے میں انتہائی مددگار ثابت ہو سکتا ہے ۔ڈینگی بخار سے بچاؤ کا سب سے آسان طریقہ خود کو مچھروں سے محفوظ رکھناہے جبکہ دوسرا حل قوت مدافعت کو بڑھانا ہے.

 آج ہم آپکو اس  پودے کے بارے میں بتائیں گے جسے اگر آپ گھر میں رکھ لیں تو مچھ اس گھر میں داخل نہیں ہوتے اور اگر پہلے سے موجود ہوں تو بھاگ جاتے ہیں۔اس پودے کو تلسی اور دیسی زبان میں نیاز بو کے نام سے جانا جاتا ہے۔




اسکے علاوہ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی بخار میں تلسی جسے ریحان بھی کہا جاتا ہے، کے پتوں کے کھانے سےانتہائی مفید نتائج ملے ہیں۔ ’’یونیورسٹی آف دہلی انسٹی ٹیوٹ آف فارما سیوٹیکل سائنسز اینڈ ریسرچ‘‘ میں ہونے والی یہ تحقیق ’’انڈین جرنل آف ایکسپیری مینٹل بیالوجی‘‘ میں شائع ہوئی ہے۔ اس تحقیق کے مطابق تلسی اینٹی بیکٹریل، اینٹی فنگل اور اینٹی وائرل خصوصیات کا پودا ہے۔ 

تلسی نہ صرف ڈینگی فیور بلکہ ہر قسم کے موسمی اور ملیریا بخار، برونکائٹس، گلے کی سوزش اور کھانسی میں مفید ہے بلکہ اس مفید پودے سے وائرل ہیپاٹائٹس کی علامات بھی کم کرنے میں مدد ملی ہے۔ اس کے علاوہ ایچ آئی وی ایڈز اور ٹی بی میں بھی مؤثر پایا گیا ہے۔ تلسی کے پتوں کی ہربل ٹی ڈینگی فیور میں مبتلا افراد کے علاوہ حفظ صحت کے طور پر بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔ علاوہ ازیں کرنجوہ، افسنتین اور چرائتہ ہم وزنباریک سفوف بنالیں اور برگ تلسی کے قہوہ کے ہمراہ صبح و شام خالی پیٹ ایک چمچ دینگی بخار میں فائدہ مند ہے۔ قدیم قرابا دینی مرکب حب شفا دو عدد شربت دینار کے ہمراہ صبح و شام کھانے کے بعدانتہائی مفید ثابت ہورہا ہے۔

اُمید ہے یہ پوسٹ آپکے لیے فائدہ مند ثابت ہو گی۔ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر ضرور کریں تا کہ تمام لوگ اس سے مستفید ہو سکیں۔


پاکستانی قومی ٹیم کی رنز مشین کہلانے والے بیٹسمین بابر اعظم نے سری لنکا کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ میں اپنی 11 ویں سنچری مکمل کی اور ایک کیلنڈ ایئر میں کم ترین اننگز کھیل کر 1000 رنز پورے کرنے کا 32 سال پرانا پاکستانی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ بابراعظم نے اپنے کیریئر کی 11 ویں سنچری اپنی71 ویں اننگز میں بنائی جبکہ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے گیارہ سنچریاں 82 ویں اننگز میں بنائی تھی۔







24سالہ پاکستانی بیٹسمین نے کراچی میں کھیلے جانیوالے دوسرے ون ڈے کے دوران ایک سال دورانیے میں اپنی 19 ویں اننگز میں 1000 ون ڈے رنز مکمل کیے اور مشہور بلے باز جاوید میانداد کا 32 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا، بابر اعظم اب تک رواں سال 2 سنچریاں اور7 نصف سنچریاںبھی بنا چکے ہیں، جاوید میانداد نے1987ء میں اپنی 21 ویں اننگز میں 1000 رنز مکمل کیے تھے۔


اسی فہرست میں تیسرے نمبر پرموجود محمد یوسف نے 2002ء میں 23 ویں اننگز میں 1000 رنز مکمل کیے تھےجبکہ قومی ٹیم کے موجود ہ ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے 2013ء میں 23 اننگز کھیل کر ہی ایک ہزار رنز مکمل کیے تھے۔
محترم قارئین کرام السلام و علیکم 
ربیع الاول کا مبارک اور با برکت مہینہ جاری ہے اور اس مہینے میں مسلمانوں کی خوشی دیدنی ہوتی ہے کیونکہ آقا کریم حضرت محمد صلى الله عليه وآله وسلم اس با برکت مہینہ میں دُنیا میں تشریف لائے.

قارئین اس مہینے میں محافل نعت و درود کا بہت اہتمام کیا جاتا ہے جو کہ باعث ثواب و برکت ہے لیکن آج کی اس پوسٹ کا مقصد ہے کہ آپکو ایک وظیفہ کے بارے میں بتایا جائے جو بیش بہا فوائد کا ذریعہ ہے. آپ اس مختصر وظیفے کا ورد کر کے بے انتہا فیوض و برکات سے مستفید ہو سکتے ہیں اور اس پوسٹ کو تمام دوستوں اور سوشل میڈیا پر شئیر کر لی صدقہ جاریہ کا حصہ بن سکتے ہیں.



قطب زماں حضرت محمد غوث گوالیاری رحمتہ علیه فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺصلى الله عليه وآله وسلم سے منقول ہے کہ جو کوئی ۱۲ ربیع الاول کے دن درج ذیل وظیفہ پڑھے گا وہ سارا سال خوشحال رہے گا اور روز قیامت بغیر حساب کے جنت میں داخل ہو گا.
یہ ویڈیو بھی دیکھیں ⬇





آپ اس وظیفے کو پڑھنے کا اہتمام کریں اور شئیر کر کے سب کو بتائیں تا کہ وہ بھی مستفید ہو سکیں.


وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تہواروں کو منانے اور مبارک باد دینے کے انداز میں بھی جدت آ رہی ہے. پہلے پہل لوگ عید کے موقع پر عید کارڈ بھیجا کرتے تھے پھر ان کارڈز کی جگہ ای میلز اور ای کارڈز نے کے لی اس کے بعد مزید جدت آئی تو سوشل میڈیا ایپس اور سائٹس پراینیمیٹڈ تصویروں اورکارڈز نے ان کی جگہ لے لی اور آجکل پوری کی پوری ویبسائٹ ہی مبارک باد کے طور پر بھیجی جاتی ہے.

Jashan e eid milad un nabi mubarak 2018

اس عید میلادالنبی کے موقع پر ہم آپ کےلیے ایک ایسی ہی ویبسائٹ لائے ہیں جسے آپ اپنے پیاروں اور دوستوں کو بھیج کر اس پاکیزہ دن کی خوشیوں بھری مبارکباد انتہائی خوبصورت انداز میں دے سکتے ہیں.



آپ یہاں کلک کر کے جشن عید میلادالنبی کا یہ خوبصورت اینیمیٹڈ میسج سب کو بھیج سکتے ہیں .
اگر ہماری پوسٹ اچھی لگے تو اسے آگے شئیرضرور کر دیں. شکریہ!



مشہور پاکستانی کرکٹر اور لیگ سپنر یاسر شاہ کی والدہ انتقال کر گئیں . گزشتہ رات یاسر شاہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ ان کی والدہ وفات پا گئیں ہیں اور ان کی نماز جنازہ دن دو بجے خیبر پختونخواہ کے علاقه گوہاٹی میں ادا کی جائے گی.
ہماری دعا ہے کہ الله مرحومہ کی مغفرت فرماے اور جنت میں اعلی مقام عطا فرماے . آمین .