نئے سال کے آغاز پر آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے ۔ رینکنگ کے مطابق بیٹنگ کیٹیگری میں آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ نے  ٹاپ پوزیشن مضبوطی سے تھام رکھی ہے جبکہ پاکستانی بیٹسمین  اظہر علی ایک درجہ تنزلی کے بعد نویں پوزیشن پرآ گئے ہیں ۔
آئی سی سینے  تازہ رینکنگ میلبورن ٹیسٹ کے اختتام پر جاری کی ہے ۔ ایشیز سیریز میں 600 رنز بنانے والےآسٹریلوی کپتان  سٹیو سمتھ کی ٹاپ پوزیشن ہے ۔ آسٹریلوی کپتان ریکارڈ 947 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کر کے عظیم بلے باز سر ڈان بریڈ مین کے انتہائی  قریب پہنچ چکے ہیں ۔جبکہ انگلش اوپنربیٹسمین  الیسٹر کک نے 244 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیل کر آٹھویں پوزیشن حاصل کی ہے ۔
نئی رینکنگ کے مطابق  پاکستانی اوپنر بیٹسمین  اظہر علی ایک درجہ تنزلی کے بعد نویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔جبکہ سری لنکن ٹیم  کے ہاتھوں وائٹ واش ہونے والی پاکستانی ٹیم کا کوئی بھی بائولر ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا جو کہ پاکستانی باؤلنگ کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔
Share To:

Lets Learn

Post A Comment:

0 comments so far,add yours